{"product_id":"hathion-ki-larae-suhail-warraich-copy","title":"Maqbooliat Or Qabooliat \/ Suhail Warraich","description":"\u003cp style=\"text-align: right;\"\u003e عوامی پسندیدگی ،ریاستی منظوری اور اکثریت و عسکریت کے تہہ در تہہ حقائق\u003c\/p\u003e\n\u003cp style=\"text-align: right;\"\u003e  اس کتاب میں جن کالموں کو شامل کیا گیا ہے وہ 11نومبر 2024 سے لے کر 25 اگست 2025 کے درمیان روز نامہ جنگ میں شائع ہوئے ہیں ایک کالم لمحہ بہ لمحہ تبدیل ہونے والے ملکی نشیب و فراز کی سچی کہانیوں اور ان کے تجزیوں پر مشتمل ہے ۔\u003c\/p\u003e\n\u003cp style=\"text-align: right;\"\u003eیہ درست ہے کہ ایک آئیڈیل جمہوری معاشرے میں صرف اور صرف مقبولیت ہی حکومت بنانے کی بنیاد ہوتی ہے مگر پاکستان شروع سے ہی سکیورٹی خدشات میں گھرا ملک رہا ہے اس لیے مجبوراً اسے سیکورٹی سٹیٹ بننا پڑا ہے سیکورٹی سٹیٹ ، ویلفیئر سٹیٹ سے بالکل مختلف ہوتی ہے اس کے تقاضے بھی مختلف ہوتے ہیں۔ سیکورٹی سٹیٹ میں چونکہ ہر وقت ریاست کو لاحق خطرات اور ان سے بچاؤ کی حکمت عملی کو ترجیح دی جاتی ہے اس لیے حکومت کو اختیار دینے سے پہلے اس کےقبول ہونے کا سوال پیدا ہوتا ہے یہ سوال کسی کو جتنا بھی ناپسند ہو بہرحال حقیقت یہی ہے ۔اس لیے مقبولیت اور قبولیت دونوں کا ہائبرڈ نظام اور سیکورٹی سٹیٹ میں رائج ہونا قابل فہم ہے۔\u003cbr\u003e\u003c\/p\u003e\n\u003cp style=\"text-align: right;\"\u003eاس کتاب میں ڈی چوک واقعے کی پوری تفصیل’’ ڈی چوک: اصل میں کیا ہوا‘‘ میں موجود ہے بشریٰ بی بی، عمران خان کی بہنوں اور حکومت کی پالیسیوں کے متعلق خبریں اور تجزیے ہر کالم میں پڑھنے کو ملیں گے۔ یہ زندہ تاریخ ہیں اور اس کے زندہ ہونے کا ثبوت یہ ہے کہ کالم پر انے ہو کر بھی پرانے نہیں نئی خبروں سے لبریز اور تجزیوں کے سچ ہونے کی دلالت کرتے ہیں ۔صدر ٹرمپ کے آنے پر تحریک انصاف کی توقعات اور اصل حقیقت کو بار بار ان کالموں میں واضح کیا گیا اور جو لکھا گیا تھا بالآخر وہی ہو کر رہا بار بار مشورہ دیا جاتا رہا کہ پاکستان کے لیے فلاح کا راستہ صرف اور صرف آئین پر چلنےمیں ہے نون لیگ کی اندرونی سی-است پیپلز پارٹی کے پیچ و خم، مذہبی جماعتوں کے معاملات اور سائنس کے نئے عجوبات ، موضوعات کی ایک بہار کالموں کے اس مجموعے میں شامل ہے۔\u003cbr\u003e ’’حافظ ڈاکٹرائن!!‘‘، موجودہ حکومت کے ارادوں کی سچی تفسیر اور’’ مکالمہ نواز و شہباز!، نونی‘‘ اندرونی کہانی ہے ۔ سولر،مہنگائی اورعوامی مسائل بھی جا بجا نظر آئیں گے غرض یہ کہ دنیائے اکبر و اصغر کا ایک مرقع ہے \u003c\/p\u003e","brand":"Sagar Publishers","offers":[{"title":"Default Title","offer_id":53711827566881,"sku":null,"price":1500.0,"currency_code":"PKR","in_stock":true}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/0826\/9427\/5361\/files\/Gemini_Generated_Image_ecgy8hecgy8hecgy.jpg?v=1791900514","url":"https:\/\/sagarpublishers.com\/products\/hathion-ki-larae-suhail-warraich-copy","provider":"Sagar Publishers","version":"1.0","type":"link"}