{"product_id":"or-tabdeli-ulti-par-gae-slaeem-safi","title":"Or tabdeli Ulti Par gae \/ Slaeem Safi","description":"\u003cdiv style=\"text-align: right;\"\u003eعمران خان کو اس امید کے ساتھ وزیراعظم بنایا گیا تھا کہ وہ ملکی معیشت کو بہتر کریں گے لیکن جی ڈی پی گروتھ جو ان سے قبل پانچ فی صد سالانہ سے زیادہ تھی ، ایک فی صد پر آگئی۔\u003c\/div\u003e\n\u003cdiv style=\"text-align: right;\"\u003e2019-20ءکے مالی سال کے دوران یہ شرح افغانستان سے بھی کم رہی جبکہ مہنگائی کی شرح افغانستان سے بھی زیادہ رہی۔ توقع یہ تھی کہ وہ پاکستان کو سنگاپور یا ملائشیا بنا دیں گے لیکن معاشی لحاظ سے الٹا انہوں نے افغانستان بنا دیا۔\u003c\/div\u003e\n\u003cdiv style=\"text-align: right;\"\u003eاسی طرح ان سے یہ امید لگائی گئی تھی کہ وہ خارجہ محاذ پر کامیابیوں کے جھنڈے گاڑ دیں گے لیکن معاملہ الٹ ہوگیا ۔ چین کو ناراض کیا لیکن امریکہ کو بھی اپنا ہمنوا نہ بناسکے۔ سعودی عرب کو ناراض کیا لیکن ترکی و ایران کو بھی پوری طرح اپنا نہ بناسکے ۔\u003c\/div\u003e\n\u003cdiv style=\"text-align: right;\"\u003eانہیں اس امید کے ساتھ وزیراعظم بنا دیا گیا تھا کہ وہ نواز شریف اور شہباز شریف کی سیاست کا خاتمہ کردیں گے لیکن انہوں نے ان دونوں کے گناہ بخشوا دئے اور ضمنی انتخابات کے نتائج نے ثابت کردیا کہ ان کی سیاست کو ختم کرنے کی بجائے الٹا زندہ کردیا۔\u003c\/div\u003e\n\u003cdiv style=\"text-align: right;\"\u003eیہ توقع تھی کہ وہ قوم کو متحد کریں گے لیکن ان کے دور میں سیاست بدرجہ اتم نفرت اور پولرائزیشن کی شکار ہوگئی ۔\u003c\/div\u003e\n\u003cdiv style=\"text-align: right;\"\u003eتوقع تھی کہ وہ میڈیا کو مضبوط بنائیں گے لیکن ان کے دور میں میڈیا کو معاشی لحاظ سے کمزور کرنے کے ساتھ ساتھ سنسرشپ کے ذریعے عوام کی نظروں میں بے وقعت کردیا گیا ۔ہر حوالے سے معاملہ الٹ ہوگیا ہے\u003c\/div\u003e","brand":"Sagar Publishers","offers":[{"title":"Default Title","offer_id":50683819229473,"sku":"1s176","price":1200.0,"currency_code":"PKR","in_stock":true}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/0826\/9427\/5361\/files\/SAGARCATALOGUE1-5.png?v=1734004298","url":"https:\/\/sagarpublishers.com\/products\/or-tabdeli-ulti-par-gae-slaeem-safi","provider":"Sagar Publishers","version":"1.0","type":"link"}