Choty Soby Punjab Sy Naraz Kion / Suhail Warraich
Choty Soby Punjab Sy Naraz Kion / Suhail Warraich
Couldn't load pickup availability
قوم پرستوں سے انٹرویوز پر مبنی کتاب ’’چھوٹے صوبے پنجاب سے ناراض کیوں؟‘‘ دراصل پاکستان کے سب سے بڑے مسئلے صوبائی خود مختاری کے متعلق ہے اس کتاب میں ملک کے تمام اہم قوم پرستوں سے صوبائی خود مختاری، آئین اور ان کی شکایات کے علاوہ ان کی شخصیات کے حوالے سے بھی سوالات شامل ہیں۔ ایم کیوایم کے سربراہ الطاف حسین کا ایک غیر مطبوعہ انٹرویو بھی کتاب میں شامل ہے اس کے علاوہ ہر شخصیت کا ایک تعارفی خاکہ بھی کتاب کا حصہ ہے جس میں ، میں نے ہر شخصیت کے حوالے سے اپنے تاثرات بیان کئے ہیں۔
پلوں کے نیچے سے بہت سا پانی بہہ چکا ہے۔ مگر حالات اب بھی جوں کے توں ہیں۔ صوبائی خودمختاری معاملہ ہو، چھوٹے صوبوں کی پنجاب سے شکایات ہوں یا پھر مالی خودمختاری اور گیس، پانی کی رائلٹی کا مسئلہ ہو، سب معالات اٹکے اور لٹکے ہوئے ہیں۔ بلوچستان کے حالات خراب سے خراب تر ہوگئے۔ اکبر بگتی کی جان بھی چلی گئی، سندھ کی محرومیاں ابھی تک برقرار ہیں اور صوبہ سرحد میدان کارزار بنا ہوا ہے۔ ان مسائل کی روشنی میں اس کتاب میں شامل انٹرویو تاریخی حیثیت کے حامل ہیں جن کا ہر لفظ مستقبل میں پیش آنے والے واقعات کی تشریح کرتا ہے۔
