Maqbooliat Or Qabooliat / Suhail Warraich
Maqbooliat Or Qabooliat / Suhail Warraich
Couldn't load pickup availability
عوامی پسندیدگی ،ریاستی منظوری اور اکثریت و عسکریت کے تہہ در تہہ حقائق
اس کتاب میں جن کالموں کو شامل کیا گیا ہے وہ 11نومبر 2024 سے لے کر 25 اگست 2025 کے درمیان روز نامہ جنگ میں شائع ہوئے ہیں ایک کالم لمحہ بہ لمحہ تبدیل ہونے والے ملکی نشیب و فراز کی سچی کہانیوں اور ان کے تجزیوں پر مشتمل ہے ۔
یہ درست ہے کہ ایک آئیڈیل جمہوری معاشرے میں صرف اور صرف مقبولیت ہی حکومت بنانے کی بنیاد ہوتی ہے مگر پاکستان شروع سے ہی سکیورٹی خدشات میں گھرا ملک رہا ہے اس لیے مجبوراً اسے سیکورٹی سٹیٹ بننا پڑا ہے سیکورٹی سٹیٹ ، ویلفیئر سٹیٹ سے بالکل مختلف ہوتی ہے اس کے تقاضے بھی مختلف ہوتے ہیں۔ سیکورٹی سٹیٹ میں چونکہ ہر وقت ریاست کو لاحق خطرات اور ان سے بچاؤ کی حکمت عملی کو ترجیح دی جاتی ہے اس لیے حکومت کو اختیار دینے سے پہلے اس کےقبول ہونے کا سوال پیدا ہوتا ہے یہ سوال کسی کو جتنا بھی ناپسند ہو بہرحال حقیقت یہی ہے ۔اس لیے مقبولیت اور قبولیت دونوں کا ہائبرڈ نظام اور سیکورٹی سٹیٹ میں رائج ہونا قابل فہم ہے۔
اس کتاب میں ڈی چوک واقعے کی پوری تفصیل’’ ڈی چوک: اصل میں کیا ہوا‘‘ میں موجود ہے بشریٰ بی بی، عمران خان کی بہنوں اور حکومت کی پالیسیوں کے متعلق خبریں اور تجزیے ہر کالم میں پڑھنے کو ملیں گے۔ یہ زندہ تاریخ ہیں اور اس کے زندہ ہونے کا ثبوت یہ ہے کہ کالم پر انے ہو کر بھی پرانے نہیں نئی خبروں سے لبریز اور تجزیوں کے سچ ہونے کی دلالت کرتے ہیں ۔صدر ٹرمپ کے آنے پر تحریک انصاف کی توقعات اور اصل حقیقت کو بار بار ان کالموں میں واضح کیا گیا اور جو لکھا گیا تھا بالآخر وہی ہو کر رہا بار بار مشورہ دیا جاتا رہا کہ پاکستان کے لیے فلاح کا راستہ صرف اور صرف آئین پر چلنےمیں ہے نون لیگ کی اندرونی سی-است پیپلز پارٹی کے پیچ و خم، مذہبی جماعتوں کے معاملات اور سائنس کے نئے عجوبات ، موضوعات کی ایک بہار کالموں کے اس مجموعے میں شامل ہے۔
’’حافظ ڈاکٹرائن!!‘‘، موجودہ حکومت کے ارادوں کی سچی تفسیر اور’’ مکالمہ نواز و شہباز!، نونی‘‘ اندرونی کہانی ہے ۔ سولر،مہنگائی اورعوامی مسائل بھی جا بجا نظر آئیں گے غرض یہ کہ دنیائے اکبر و اصغر کا ایک مرقع ہے
