Mazhabi Siyasat k Tazat/ Suhail Warraich
Mazhabi Siyasat k Tazat/ Suhail Warraich
یہ کتاب مذہبی سیاست کرنے والے رہنماؤں کے مختلف اوقات میں لئے گئے انٹرویوز کا مجموعہ ہے ان میں سے بیشتر انٹرویوز مطبوعہ جبکہ کچھ غیر مطبوعہ ہیں۔ تیکھے، چبھتے ، نوکیلے اور کٹیلےسوالوں کے ساتھ مذہبی سیاسی رہنماؤں کی شخصیتوں کی تہہ تک پہنچنے کی کوشش کی گئی ہے میٹھے اور شائستہ سوالوں سے مذہبی رہنماؤں کے خیالات سامنے آتے ہیں اور پھر ذیلی تیکھے سوالات سے ان کے تضادات سامنے آتے ہیں۔انٹرویوز کے اس مجموعے سے جہاں مذہبی سیاست کے اصلی رحجانات کی نشاندہی ہوتی ہے وہاں مذہبی رہنماؤں کی شخصیتوں کا مکمل تعارف اور ان کی زندگی کے مختلف پہلوؤں سے بھی شناسائی ہوتی ہے ان انٹرویوز کے ذریعے سے مختلف مذہبی رہنماؤں کے نظریاتی تصادم سے آگاہی ہوتی ہے اورساتھ ہی ساتھ مذہبی شخصیات کے اپنے تضادات بھی آشکار ہوتے ہیں۔