Skip to product information
1 of 1

Mujh Sy Jo Ho Saka/ Husain Naqi

Mujh Sy Jo Ho Saka/ Husain Naqi

Regular price Rs.1,110.00 PKR
Regular price Rs.1,480.00 PKR Sale price Rs.1,110.00 PKR
Sale Sold out
Quantity

 یہ کتاب معروف صحافی اور انسانی حقوق کے پر چارک حسین نقی کی سوانح حیات ہے۔
صحافت اور انسانی حقوق کے لیے بڑے بڑے کار سازوں کے سامنے ایک عمر اصولوں پر قائم رہنے پر مطمئن حسین نقی کی سوانح کا ٹائٹل خود نمائی سے مبرا ہے حالانکہ عموماً سوانح حیات لکھنے والے ٹائٹل سے لے کر آخری سطر تک مصر رہتے ہیں کہ انھی سے تو چراغوں میں روشنی تھی۔
حسین نقی کی سوانح ان کی سادہ بیانی واقعات اور مختلف کرداروں کے پس منظر، تعلق داریوں اور رشتہ داریوں کی وضاحتوں کے سبب ماضی کے بہت سے سیاسی و سماجی معاملات کی گرہیں کھولتی ہے۔ مدت بعد اس قدر شاندار کہانی شائع ہوئی۔حسین نقی جہاں دیدہ صحافی ہیں جو 1938 کو متحدہ ہندوستان کے شہر لکھنو میں پیدا ہوئے۔ انھوں نے اپنی طویل صحافتی زندگی میں مختلف ادوار اوراتار چڑھاؤ دیکھے لیکن انسانی حقوق اور آزادی صحافت کے لیے مسلسل جدو جہد کا راستہ نہ چھوڑا۔بائیں بازو سے اپنے تعلق اور اصولوں کے ساتھ صحافت میں بہادری سے اپنا وقت گزارا۔ پاکستان میں پہلے پنجابی روزنامے ’’سجن ‘‘کا اجرا حسین نقی کا منفرد کار نامہ تھا۔ ان کی سوانح ’’ مجھ سے جو ہو سکا ‘‘ ان کی اپنی کہانی کے ساتھ ساتھ پاکستان کی 70 سالہ سیاسی، سماجی اور صحافتی کہانی بھی ہے۔

Customer Reviews

Be the first to write a review
0%
(0)
0%
(0)
0%
(0)
0%
(0)
0%
(0)
View full details