Naye Mohray / Suhail Warraich
Naye Mohray / Suhail Warraich
Couldn't load pickup availability
زیر نظر کتاب ’’نئے مہرے‘‘میں پرانے مہروں کے زوال اور نئے مہروں کے ظہور کی داستان کے ساتھ ساتھ پس پردہ کرداروں کی کہانی بھی بیان کی گئی ہے۔ سیاست کی تہہ در تہہ راہداریوں میں عدلیہ اور مقتدرہ کے کردار کی بھی جابجا نشان دہی کی گئی ہے۔ سیاستدان اصول پرستی کو چھوڑ کر جس طرح جاہ پرستی اور طاقت پرستی کے سامنے سجدہ ریز ہو جاتے ہیں اس کی زندہ مثالیں ’’نئے مہرے‘‘ میں آپ کو جگہ جگہ نظر آئیں گی۔ سیاسی جماعتیں جنہیں جمہوریت اور آئین کی مضبوطی کے لیے کام کرنا چاہیے اگر وہ خود ہی نہ آئین پسند رہیں اور نہ جمہوریت پرست تو پھر ملک میں جمہوریت کا مستقبل کس قدر غیر یقینی ہو جائے گا وہ ان تحریروں سے ظاہر ہوتا ہے۔ سیاسی شطرنج اب ایک نئی بساط اور نئے مہروں کے ساتھ کھیلی جا رہی ہے بلاول بھٹو اور مریم نواز شریف وہ نئے چہرے ہیں جو شطرنج کے بادشاہ کی نظر میں ہیں پرانا چہرہ بادشاہ وقت سے شکست کھا کر زخم خوردہ جیل میں بیٹھا ہے۔ نئے مہروں میں کش مکش زوروں پر ہے دیکھنا یہ ہے کہ اگلی باری کس کھلاڑی کو ملے گی پس پردہ یہ کہانی بھی چل رہی ہے کہ بساط پر موجود ان دو نئے چہروں کے علاوہ ایک ڈارک ہارس یعنی ’’چھپا رستم‘‘ بھی موجود ہے جو بادشاہ کے بہت قریب ہے اور وقت آنے پر شاہی دستہ اسے خود میدان میں اتارے گا۔
سیاست کے دائو پیچ، خفیہ اور کھلی چالوں، پاپولر سیاست اور طاقتور اداروں کی اندرونی اور خفیہ کہانیاں جاننی ہیں تو صفحہ الٹیے، رازوں کا ایک دبستان آپ کا منتظر ہے۔
