Skip to product information
1 of 10

Punjab Andhery Main/ Amjad Nawaz Warraich

Punjab Andhery Main/ Amjad Nawaz Warraich

Regular price Rs.1,200.00 PKR
Regular price Rs.1,600.00 PKR Sale price Rs.1,200.00 PKR
Sale Sold out
Shipping calculated at checkout.
Quantity

پنجاب کی بدقسمتی ہے کہ باوجود ریاست کی خاطر بڑھ چڑھ کر قربانی دینے کے ریاست اس کےساتھ سوتیلے بیٹے جیسا سلوک ہی کرتی رہی ہے۔ اس کے حصے بخرے کرنے کی کوششوں کے ساتھ اس کے اندر سے حقیقی پنجابی کی قیادت کو کبھی اُبھرنے ہی نہیں دیا گیا۔ جائزہ لیا گیا ہے کہ جن لوگوں کو پنجاب کے نمائندے کے طور پر ریاست نے پنجاب اور پاکستان پر مسلط کیا ہے کیا وہ واقعی پنجاب کی نمائندگی کرتے تھے یا وہ کس حد تک اپنے آپ کو پنجاب کے مفادات کا نگہبان سمجھتے تھے ۔پنجاب پر الزام لگانے والے پنجابیوں کو پاکستان کی دوسری قومیتوں کے مقابلے میں کردار کے لحاظ سے کم تر بنا کر پیش کرتے ہیں ۔ یہاں جائزہ لیا گیا ہے اس تصور کی حقیقت کیا ہے خصوصا ً نام نہاد مرد کو ہستان کےساتھ تقابلی جائزہ لے کر تاریخی حقائق کی روشنی میں سچ کو اجاگر کرنے کی کوشش کی گئی ہے ۔یہ بھی دیکھا گیا ہے کہ محمد بن قاسم سے لے کر برصغیر میں مسلمانوں کی حکومتوں کے دوران پنجاب کے ساتھ ان کے تعلقات کیسے رہے اور کس طرح پنجاب اپنی مزاحمتی مزاج کی وجہ سے حکمرانوں سے دوری پر ہی رہا۔ پنجاب نے کبھی افغانیوں کی طرح حکمرانوں کی افواج میں شامل ہو کر ہم وطنوں کوتہ تیغ نہیں کیا نہ ہی راجستھان کے جاگیرداروں کی طرح حکمرانوں کو اپنی بیٹیوں کے رشتے دے کر کبھی ان کی قربت حاصل کرنے کی کوشش کی۔

View full details