Punjab Katehry Main + Punjab Andhery Main Set/ Amjad Nawaz Warraich
Punjab Katehry Main + Punjab Andhery Main Set/ Amjad Nawaz Warraich
Couldn't load pickup availability
پنجاب پر لگائے گئے الزامات کا مدلل جواب
پنجاب دنیا کی واحد جگہ ہے جہاں کے عوام کو اس چیز کا مورد الزام ٹھہرایا جاتا ہے کہ وہ حملہ آوروں کو روکنے میں ناکام رہے ہیں۔بڑی ہی روانی سے یہ بھی کہہ دینے میں کوئی عار محسوس نہیں کی جاتی کہ پنجابیوں نے ہمیشہ حملہ آوروں کو خوش آمدید کہا ہے۔اس الزام کا بنیادی طور پر تعلق برصغیر میں مسلمان یا انگریز دورِ حکومت سے ہے جب پنجاب مرکزی حکومت کا محض ایک صوبہ تھا اور اس کے دفاع کی ذمہ داری مرکز پر عائد ہوتی تھی لیکن پنجاب پر الزام لگاتے ہوئے کبھی یہ نہیں کہا جاتا کہ پنجاب میں حملہ آوروں کو روکنے یا ان کا مقابلہ کرنے میں وہ لوگ ناکام رہے جن کی پنجاب پرحکومت تھی۔اگر ایک لمحہ کے لیے فرض بھی کر لیں کہ حملہ آوروں کو روکنے کی ذمہ داری عوام پر عائد ہوتی ہے تو پھر بھی اہلِ پنجاب پر دہلی میں بیٹھے شہنشاہوں کی حفاظت کے لیے اٹھ کھڑے ہونے کی ذمہ داری اس لیے نہیں ڈالی جا سکتی کہ دہلی میں مسلمان حکومت کے چھ سو سال میں کوئی ایسا لمحہ نہیں آیا جب کہا جا سکے کہ پنجاب کے عوام اور دہلی کے حکمران باہم شیروشکر تھے یا ان میں بہت گہرے تعلقات تھے۔
