Tafseer Dur E Mansour 6vols Kamil Set
Tafseer Dur E Mansour 6vols Kamil Set
مفسرعلامہ عبد الرحمن جلال الدین سیوطی تفسیر کی ایک اہم کتاب در منثور ہے۔ یہ دراصل امام سیوطی کی مصنفہ ایک عربی تفسیر ہے الدر المنثور فی التفسیر بالماثور۔ الدر المنثور ایک تفسیر بالماثور ہے جو امام جلال الدین عبد الرحمن بن ابی بکر السیوطی کی مایہ ناز تفسیر ہے جس میں دس ہزار سے زائد احادیث کو جمع فرمایا ہے۔ علامہ سیوطی اس کے متعلق خود فرماتے ہیں کہ میں نے یہ ایسی تفسیر مرتب کی ہے جس میں تمام احادیث وآثار کو اسانید کے ساتھ نقل کیا اور جن کتب سے نقل کیا تھا ان کا حوالہ بھی دیا لیکن میں نے دیکھا کہ لوگوں کی ہمتیں کوتاہ ہو گئی ہیں، علم کے حصول کا شوق بھی قدرے ماند پڑ گیا ہے اور ان کا ذوق اس تطویل کو پڑے تو میں نے صرف احادیث کے متون پر انحصار کیا اور ساتھ ساتھ ہر روایت اثر کا مخرج بھی ذکر کیا ہے