Skip to product information
1 of 1

ZINDGI USWAH RASOOL K SANG/ ALLAMA M ALI BIN M ALLAN

ZINDGI USWAH RASOOL K SANG/ ALLAMA M ALI BIN M ALLAN

Regular price Rs.450.00 PKR
Regular price Rs.600.00 PKR Sale price Rs.450.00 PKR
Sale Sold out

 انظریات جب تک صرف نظریات ہوں نہ ان کے حسن و قبح کا صحیح اندازہ لگایا جا سکتا ہے، نہ ان میں یہ کشش اور جاذبیت پائی جا سکتی ہے کہ وہ کسی کوعمل پر ابھار سکیں۔دلائل کے آپ انبار لگا دیجیے، فصاحت و بلاغت کے دریا بہا دیجیے لوگ تحسین و آفرین ضرور کریں گے، لیکن ان نظریات کو اپنانے اور اس اپنانے کی جو ذمہ داریاں ہیں اور ان ذمہ داریوںکو نباہنے کی راہ میں جو خطرات ہیں ان کو وہ اٹھانے کے لیے آمادہ نہیں ہوں گے۔اسلام فلسفیانہ نظریات کا مجموعہ نہیں کہ آپ اپنے ڈرائنگ روم میں آرام دہ صوفوں پربیٹھ کر انہیں موضوع بحث بنائیں۔اپنے ذہن رسا سے طرح طرح کی ترمیمیں پیش کریں۔ مجلس مذاکرہ منعقد کر کے مقالے پڑھیں اور پھر یہ سمجھ لیں کہ ہم نے اپنا فرض ادا کر دیا۔ بلکہ یہ تو ایک نظام حیات ہے جو زندگی کے ہر موڑ پر راہنمائی کرتا ہے اور ہر مرحلہ پر پیغام دیتا ہے۔ اس پر عمل کرنا اور اس کی تعلیمات پر کاربند ہونا اس وقت تک آ سان نہیں جب تک ایک عملی نمونہ ہمارے پاس نہ ہو۔اس لیے اللہ تعالی نے اپنی مخلوق کے لیے صرف قرآن نازل کر نے پر اکتفا نہیں کیا، بلکہ اس کی تبلیغ کرنے کے لیے اپنے محبوب کو منتخب فرمایاتا کہ وہ ارشادات خداوندی پر خود عمل کر کے دکھائے اور ان پر عمل کر نے سے زندگی میں جو زیبائی اور نکھار پیدا ہوتا ہے اس کا عملی نمونہ پیش کرے تا کہ جو حق کے متلاشی ہیں وہ قرآنی تعلیمات کی عملی تصویر دیکھ کر اس کو اپنے سینہ سے لگا لیں۔                 

View full details